ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں سردی کا قہر جاری

ہماچل پردیش میں سردی کا قہر جاری

Mon, 28 Jan 2019 00:07:06    S.O. News Service

شملہ،27 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش میں اتوار کو بھی سردی سے لوگوں کو راحت نہیں ملی اور ریاست کے سیاحتی مقام پر درجہ حرارت صفر سے نیچے درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے یہ معلومات دی ہیں۔شملہ موسم سینٹر کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایاہے کہ کلو ضلع کے منالی میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے، شملہ ضلع کے کپھری میں مائنس 4.2 ڈگری نیچے، چمبا ضلع کے ڈلہوزی میں مائنس 1.5 ڈگری سیلسیس نیچے اور شملہ میں صفر سے 0.2 ڈگری سیلسیس ذیل میں درج کیا گیا۔انہوں نے بتایاہے کہ لاہول اسپیتی ضلع کا مرکز کیلانگ ریاست میں سب سے ٹھنڈا مقام رہا، جہاں کم از کم درجہ حرارت صفر سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے درج کیاگیاہے۔


Share: